اسلام آباد :(بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق خاتون او ل بشریٰ کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم دےدیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ،جسٹس آصف نے 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران،بشریٰ کی سزاوں کےخلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی،وکلا کی جانب سے بشریٰ کی صحت ،جیل میں پیش آنےوالے مبینہ واقعات پر نئی متفرق درخواست پیش کی گئی۔
وکیل صفائی نے کہابشریٰ کی بینائی کا سنگین مسئلہ ،موجودہ طبی کیفیت کے باعث بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،سیل کے روم سے چھوٹے سائز کے 7سانپ برآمد ہوئے ،جیل اہلکاروں نے مارنے کے بعد مقام پر سیمنٹ لگا یا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے تمام خدشات پر مناسب اقدامات اور جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،بشریٰ کے سیل کی صفائی ستھرائی کا مکمل خیال ،صحت کا معائنہ کرنے کےلئے سپیشل ڈاکٹر فراہم کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو اپیلوں پر تیاری کےلئے 7دن کا وقت دیتے ہوئے اپیلوں پر سماعت ملتوی کر دی۔
سابق خاتون اول بشریٰ کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم
















