اسلام آباد/ بیجنگ (مشرق نیوز) پاک چین دوستی کہکشاوں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے ذیشان علی چینی خلا بازوں کے ہمراہ ایک ہفتے تک خلا میں رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔ پاک چین دوستی کی بدولت پاکستان کا خلائی سفر کا خواب پورا ہوگیا، چین کا خلائی مشن شینزو 24 کامیابی سے تیانگونگ خلائی سٹیشن سے جڑگیا۔
پاکستانی خلا باز ذیشان علی چین کے دو خلا بازوں کیساتھ خلائی سٹیشن پہنچے ہیں، ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی بن گئے، وہ تیان گونگ خلائی سٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔ پاکستانی خلاباز کا خلائی سٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، خلائی سٹیشن میں موجود تمام خلابازوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
پاکستانی وقت کے مطابق خلائی مشن کی پرواز کا مرحلہ صبح 5 بجکر 18 منٹ پر چین کے خلائی مرکز سے شروع ہوا، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہریوں نے خلائی مشن کی روانگی کو براہ راست دیکھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس یادگار لمحے کو دیکھنے کیلئے موجود رہے۔
ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیان گونگ خلائی سٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔ پاکستانی خلاباز ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا نورد بھی خلائی شٹل میں سوار ہیں، خلا نورد ایک ہفتے تک خلا میں موجود رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔
اس حوالے سے چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شنزو 24 مشن کے دوران 90 سائنسی تجربات اورٹیکنالوجی ٹیسٹ انجام دئیے جائیں گے۔ خلائی مشن پر روانگی سے قبل ذیشان علی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا پاک چین دوستی کہکشاو¿ں تک پہنچ چکی ہے، ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کیلئے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔
ذیشان علی نے وزیراعظم سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ مشن میں ذیشان علی نہیں پاکستان جارہا ہے۔



















