امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران

تہران،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے گئے تو مزید سرپرائزز موجود ہیں،ایران نے خبردار کردیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ایران ایک سال سے خاموش نہیں بیٹھا ،اپنی تیاریوں ،صلاحیتوں میں اضافہ کرتا رہا ،امریکہ ،ایران کے درمیان پاکستان ،قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے تاہم سفارتی رابطوں کی رفتار مذاکراتی ادوار کے مقابلے میں سست ہوگئی ،امریکی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے ،سفارتی رابطوں کا سلسلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا،امریکہ نے ایران کےخلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی تو تہران جواب دینے کےلئے تیار ہے۔

ادھر پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہاہے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، حملہ کیا گیا تو جواب دیں گے،پاکستان ،قطری وزرائے خارجہ کےساتھ مختلف تجاویز ،خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ،یمن جنگ کے خاتمے کیلئے چین ،روس کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔