کراچی:(بیورورپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور کے ایم سی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے خود کچھ نہیں کرتے ،سندھ حکومت میں کیا کچھ ہورہا ؟ سب معلوم ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں کےخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،کے ایم سی کے وکیل نے کہاحکم امتناع کے باعث سارا کام رکا ہوا ہے ، مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
جسٹس سلیم جیسر نے صوبائی حکومت ،کے ایم سی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت میں کیا کچھ ہورہا ؟ سب معلوم ہے ، شفافیت سے خود کچھ نہیں کرتے پھر عدالتوں کو برا بھلا کہتے ہیں، اپنی نااہلی کا بوجھ عدالتوں پر ڈال دیتے ہیں، پہلے اپنے گربیان میں جھانکیں، کیسے نااہل افسر بٹھائے ہوئے ہیں،کام رکنے کے ذمہ دار آپ خود ، اپنا اور عدالتوں کا وقت ضائع کرتے ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت تک ٹینڈرز ، بولیوں پر حکم امتناع برقرار رکھنے اور درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔



















