کراچی: (بیورورپورٹ)سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا،29 نومبر کو سندھ ترقی پسند پارٹی نے بھی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے،ایم کیو ایم کسی اور دن ریلی اور جلسہ رکھ لے،روٹ بھی تبدیل کیاجائے۔
دوسری جانب سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ایم کیو ایم والے صوبہ بنانے کےلئے سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں،ایم کیو ایم کے میئر نے ادارے تباہ ، پارکوں پر قبضے کیے، شہر میں ہر برائی کی وجہ متحدہ ہے،12 مئی کو لوگوں کو مارا،ایم کیو ایم کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔



















