پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال

بیجنگ:( ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے۔

بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا پاکستانی خلا نورد ذیشان علی چینی خلائی سٹیشن کے پہلے بین الاقوامی مہمان بن گئے اب پاکستان آئندہ قمری مشن میں چاند پر روور بھیجنے کے لیے پُرامید ہے۔

احسن اقبال نے کہا پاکستان چین کے انسان بردار خلائی مشن کا پہلا بین الاقوامی شراکت دار بن گیا، پاک چین دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے بڑھ کر خلا تک پہنچ گئی ۔