کویت سٹی: (مشرق نیوز) کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں2 اطالوی شہری ہلاک، دونوں جرمن دفاعی گروپ رائن میٹل کے ٹیکنیشن تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق طیاروں کا ملبہ گرنے سے اطالوی ،کویتی ،پاکستانی سمیت4افراد زخمی بھی ہوئے۔
کویتی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود العطوان نے اپنے بیان میں کہا فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے ایران کے متعدد ڈرون طیارے مار گرائے ،ڈرون طیارے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔



















