انقرہ:(مشرق نیوز)ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہاہے مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، یمن میں ترک فوج کی تعیناتی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب کے دفاع کےلئے ضروری معاونت کی جا رہی ہے، مکہ معاہدہ کسی ملک کےخلاف نہیں، مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور اقتصادی تعاون بڑھانا ہے،علاقائی خودمختاری کےلئے ترکیہ مو¿ثر ،جدید علاقائی نظام بنا رہا ہے، مکہ معاہدہ، ریجنل کواڈ آر فور اور غزہ گروپ آف ایٹ جدید علاقائی نظام میں شامل ہیں۔

















