ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
واشنگٹن:(بیورورپورٹ) صدر ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔
امریکی صدر نے چین سے واپسی پر طیارے میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران کے معاملے پر فیصلہ جلد بازی میں نہیں کروں گا، نئے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کیا ہوتا ہے،شی جن پنگ ،پیوٹن ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ، دونوں رہنما جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو بھی پیغام دے رہے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اپنا ذہن کسی بھی وقت بدل سکتے ہیں اگر حملہ کرنا چاہتے بھی ہوں تو اپنا ارادہ ظاہر نہیں کریں گے۔
دوسری جانب پینٹاگون نے انکشاف کیا ایران کےخلاف جنگ پر براہ راست فوجی اخراجات بڑھ کر 48ارب ڈالر سے متجاوز کر گئے ،رقم میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ شامل نہیں ،اراکین کانگریس نے پینٹاگون کو تمام تباہ شدہ تنصیبات کا مکمل مالیاتی ریکارڈ پیش کرنے کا پابند بنا دیا ۔



















