واشنگٹن:(بیورورپورٹ) صدر ٹرمپ نے کہا ہے ایران ڈیل کا خواہشمند،کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے کہا تہران کےساتھ حقیقی معاہدہ چاہتے ، جعلی یا نمائشی نہیں، امریکہ صرف خود کو منظور ہونےوالی ڈیل کرےگا،ایران 51سال سے لوگوں کو دھوکہ دیتا آرہا ہے، تہران کیخلاف جنگ کو معمولی فوجی کارروائی قرار دیتا ہوں،دورہ چین بہت شاندار رہا، ایشیا کے دورے کے دوران بہترین تجارتی معاہدے کیے۔
ٹرمپ نے کہا روسی ،چینی صدور کےساتھ تعمیری بات چیت ہوئی، عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے،امریکی شہری وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے خوش نہیں، میرا نام بیلٹ پر ہوتا تو انتخابی نتائج بالکل مختلف ہوتے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ایران دنیا میں دہشتگردی کی سب سے بڑی سرپرست ریاست ہے،جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہدف ، ایران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا ہزاروں افراد کی جانوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے،جنگ کا فیصلہ صدر ٹرمپ کا اختیار ، میرا کام حمایت کرنا ہے۔
ایران ڈیل کا خواہشمند،کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے،ٹرمپ


















