فرینکفرٹ :(مشرق نیوز)قطر،جرمنی نے کہاہے ایران حوثیوں کی حمایت ختم،جوہری عدم پھیلاو معاہدے ،آئی اے ای اے کےساتھ جامع حفاظتی معاہدے کے تحت ذمہ داریوں پر عمل کرے اور جوہری پروگرام کے پرامن مقاصد کو یقینی بنانے کیلئے ایجنسی کےساتھ مکمل تعاون دوبارہ شروع کرے۔
مشترکہ بیان امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے 20 ،21 نومبر کو جرمنی کے سرکاری دورے کے موقع پر جاری کیا گیا،دونوں ممالک نے تجارتی جہازوں کےخلاف ایرانی حملوں ،دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاآبنائے ہرمز کی بندش یا جہاز رانی کی آزادی میں رکاوٹبننے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرینگے،ایران کو جوہری ہتھیار تیار نہ ہی حاصل کرنے چاہئیں، خطے میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال سے پیدا خطرات کاخاتمہ کیاجائے،ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ و دیگر حمایت فراہم کرنا بند کرے ۔



















