تہران: (مشرق نیوز) پاسداران انقلاب نے کہاہے جدید فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں جزیرہ ہنگام کے قریب امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو وارننگ فائر کرکے واپس جانے پر مجبور کردیا۔
آئی آر جی سی کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے بعد امریکی طیارے نے اچانک رخ تبدیل کیا اور علاقے سے واپس چلا گیا،آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے ضوابط ،نگرانی کے نظام کو نظرانداز کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا،خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ذمہ دار عناصر ،حمایت کرنےوالی فوجی قوتوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ایرانی فوج نے کہا ملکی فضائی حدود ناقابل سمجھوتہ سرخ لکیر،امریکی طیاروں کی جانب سے بار بار خلاف ورزی کی کوششوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔
ادھر ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہامسلح افواج نے امریکی فوج کے قبضے میں لیے گئے دونوں آئل ٹینکرز دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیے ،ایرانی افواج نے عملے کے سونے کے دوران جہازوں پر چڑھ کرکنٹرول سنبھالا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے باضابطہ طور پر تصدیق کرتے ہوئے کہاایران ،امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے ،جنگ بندی کےلئے پاکستان ،قطر کی سفارتی کوششیں اور ثالثی کا عمل اب بھی جاری ہے،تجاویز ،پیغامات کا تبادلہ ہورہاہے۔



















