اسرائیلی دہشتگردی،پناہ گزین کیمپ پر بمباری،4 فلسطینی شہید


غزہ: (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج کی دہشتگردی، غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری ،2بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے مغربی علاقے میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا،قریبی مکانات ،بے گھر فلسطینی خاندانوں کے خیموں کو بھی نقصان پہنچا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا حملے میں حماس کے سینئر سکیورٹی عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا۔