غزہ: (مشرق نیوز)غزہ میںجنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے، مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں رہائشی اپارٹمنٹ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، نائب وزیر تعلیم خالد ابو ندا،اہلیہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حملے کو حماس کے اراکین ،سینئر عہدیداروں کےخلاف حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہااسرائیل نے ایک ماہ کے دوران حماس کے تقریباً 80 جنگجووں کو شہید کیا، کوئی بھی دہشت گرد محفوظ نہیں ،حماس کی قیادت میں سے کوئی بھی بچ کر نہیں نکل سکے گا۔
ادھر حماس نے خالد ابو ندا کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاماہرین تعلیم ، شہری شخصیات کو نشانہ بنانہ سنگین جرم ،ٹارگٹ کلنگ کی مسلسل پالیسی غزہ جنگ بندی معاہدے ،بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔



















