لاہور،ملتان:(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں اپنی چھت،اپنا گھر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر دنیا نے بلا کر انعام ،اعزاز دیا،اپنی چھت،اپنا گھر کے اتنی زیادہ تعداد میں مالکان دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے،جنوبی پنجاب کے بھائیوں ، بہنوں کی مشکور ہوں جنہوں نے عزت سے نوازا، تمام عمر کرائے کے گھر میں رہنے والوں کو اپنی چھت مبارک ہو،گھر سے نکلی تو قائد نوا زشریف نے کہا اپنی چھت،اپنا گھرمالکان کو میری طرف سے بھی مبارکباد دینا،نواز شریف نے ہدایت کی 5سالوں میں 5لاکھ نہیں،10لاکھ گھر بنانے ہیں۔
مریم نواز نے کہاملتان سٹیڈیم میں 25ہزار اپنی چھت، اپنا گھرکے مالکان جیت کا جشن منانے کےلئے جمع ہوئے ہیں،اڑھائی سال میں تقریباًایک لاکھ 35 ہزار گھر بن چکے،ڈیڑھ لاکھ گھر بننے کے قریب ہیں، اپنی چھت،اپنا گھر کے مالکان کیلئے 10 بڑے سٹیڈیم بھی ہوں تو بھی بھر جائیں، جنوبی پنجاب کے لوگوں سے وعدہ نہیں بلکہ وعدے سے وفا کا بتانے آئی ہوں،2026 کی سردی میں ہزاروں خاندان اپنے گھر کے آنگن میں دھوپ سیکیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام جنوبی پنجاب نہیں، پنجاب نہیں، پاکستان کا نہیں، ایشیا کا نہیں ،دنیا کا سب سے بڑا سستا پروگرام ہے، آذربائیجان، مسقط، یواین ہیبی ٹیٹ نے تسلیم کیا اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام دنیا کا لوکاسٹ ہاوسنگ پروگرام ہے،پروگرام دنیا کے بڑے پروگراموں کے ریکارڈ توڑے گا اور دنیا مثال کے طور پر پیش کرے گی، اگلے اڑھائی سالوں میں ہزاروں گھر بنیں گے۔
دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے دی ویمن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ،8ویں کانووکیشن کی تقریب میں خصوصی شرکت کی،ویمن یونیورسٹی ملتان پہنچنے پر طالبات نے پرجوش ،پرتپاک استقبال کیا،مریم نوازکے پنڈال میں پہنچنے پر طالبات نے تالیاں بجا کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
مریم نوا ز نے دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے 8ویں کانووکیشن میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاساو¿تھ پنجاب کی یونیورسٹی میں جنوبی پنجاب کی اتنی ساری تعلیم یافتہ بیٹیاں بیٹھی ہیں، یہی بہار ہے، ساڈھیاں دھیاں ساڈا مان، بچیوں کے والدین سپر ہیرو ہیں، جنوبی پنجاب کی بچیاں ہر شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، کل کی کمشنر، ڈپٹی کمشنر،وزیر اعلیٰ بھی یہاں سے نکلیں گی، عورت گھر کےساتھ ملک اورصوبہ چلا سکتی ہے،3سال پہلے کوئی سوچ سکتا تھا 12کروڑ عوام کا صوبہ کوئی خاتون چلا سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاپنجاب کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے،بچیوں کو سکالرز شپ مل رہا ، دسمبر کے مہینے سے سکوٹیز ملنا شروع ہو جائیں گی،ماں باپ کی عزت کا مان رکھتے ہوئے خود مختاری کا سفر طے کرنا ہے،ظلم ،زیادتی ناقابل برداشت ،پنجاب کو بیٹیوں، ماو¿ں ،بہنوں کیلئے محفوظ بنادیا،علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مفرور ملزموں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے پولیس افسر کوویڈیو لنک کال کی،حال دریافت کرنے کےساتھ زخمی اے ایس آئی اصغر کےساتھ موجود والدہ کو سلام کیا، وزیراعلیٰ نے زخمی اے ایس آئی اصغر کی والدہ کو تسلی دی اورمکمل علاج کی یقین دہانی کرائی۔



















