اسلام آباد:(بیورورپورٹ)انتخابی اصلاحات کمیٹی پر حکومت، اپوزیشن میں اختلاف، طارق فضل چودھری ،عامر ڈوگر کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عامر ڈوگر نے کہاپی ٹی آئی نے ابھی تک انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ازخود نام دینے سے قاصر ہوں۔
طارق فضل چودھری نے کہا حکومت پی ٹی آئی کا کمیٹی میں یکساں نمائندگی کا مطالبہ مسترد کرچکی،پی ٹی آئی واضح جواب دے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونا چاہتی ہے یا نہیں،پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا آپشن موجود ہے،کمیٹی کی تشکیل کو غیر معینہ مدت تک التوا میں نہیں رکھ سکتے۔



















