کراچی میں عمارت گرنے پر 3 اعلیٰ افسرفارغ، 16 معطل

کراچی: (بیورورپورٹ) بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت گرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کاسخت نوٹس، 3 اعلیٰ افسرفارغ، 16 معطل ،ذمہ داروں کےخلاف کارروائیوں کا حکم بھی دےدیا۔

اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کے واقعہ پر شدید ناراضگی ،غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسے کسی واقعہ کو برداشت نہیں کروں گا جس میں جانی نقصان ہو یا انسانی جان کو اذیت پہنچے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کوئی ملازم غفلت یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا جائے تو سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے،غفلت کے ذمہ دار کسی بھی شخص کو قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جائے۔