صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم پیسوں کا ضیاع،لاحاصل ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیاتی انتخابات وقت پرکرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے انتخابات نئے و بہتر قانون کے تحت ہوں گے، کوشش ہوگی 3 ماہ میں نیا قانون بنا لیں، صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم پیسوں کا ضیاع،لاحاصل ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہااسٹیبلشمنٹ کے دباو میں آنے کا تاثر غلط،نئے انتخابات کی تاریخ کااعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعدکریں گے اگر کسی نمائندے نے کام نہیں کیا تو فیصلہ عوام کریں گے، ریفرنڈم کاصرف میڈیا سے سن رہا ہوں، ریفرنڈم کس کےلئے کرائیں گے؟ عوام کی رائے لینے کےلئے ؟ایک بات آئین میں طے ہے تو کوئی اور طریقہ کیوں؟ریفرنڈم لاحاصل ہوگا، کسی مسئلے کا حل نظر نہیں آتا۔

مراد علی شاہ نے کہا آئین میں آرٹیکل 239 (4) کچھ اور تھا، صوبائی اسمبلی دو تہائی اکثریت سے پاس نہ کرے تو سرحد نہیں بدل سکتی، ضیا الحق نے ترمیم بدل کر صدر کے دستخط ضروری قرار دئیے، آپ نے قومی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کو ہی مسترد کر دیا،لگتا ہے ایم کیو ایم والوں کو بھائی کا فون آگیا، وہی بھائی وہی مائنڈ سیٹ چل رہا ہے