فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی

پشاور: ( )گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا۔

پشاور میں ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا نوجوان صرف تبدیلی کو قبول نہ کریں بلکہ فعال کردار بھی ادا کریں۔

گورنر کے پی نے کہا فضل الرحمن کے ساتھ ہونے والے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا، کوشش ہوگی ڈائیلاگ کے ذریعے حل نکلے۔ 

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا خیبر پختونخوا اب احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔