مولانا کی گرفتاری کا علم نہیں، اسلام آباد والا گھر خالی کرایا گیا ،گورنر کے پی

ڈی آئی خان:(مشرق نیوز)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے مولانا کی گرفتاری کا علم نہیں، پنجاب حکومت کو زیادہ پتہ ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہافضل الرحمن کا اسلام آباد والا گھر خالی کرایا گیا ،گھر کسی اور کے نام پر تھا جو افغانی اور آئی ڈی کارڈ بلاک ہے، مولانا کے بیٹے اسجد کی گرفتاری آفیشل نہیں ہوئی ،آصف زرداری جب لاہور آتے تو سیاسی لوگوں سے ضرور ملتے ہیں، نئے صوبوں کےلئے پارلیمنٹ موجود ہے۔

گورنر کے پی نے کہاصوبائی حکومت دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ساتھ نہیں دے رہی تھی، دہشت گردی جلد ختم ہونے والی ہے، اندر بیٹھ کر کچھ کہتے تھے باہر جاکر کہتے ہماری جنگ نہیں،جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر جماعت کا سیاسی حق ہے، کوئی سرکاری املاک اور روڈ بند کرے تو گرفتاریاں بنتی ہیں۔