صوبے بنانے ہیں تو ریفرنڈم کرالیں،ندیم افضل چن

لاہور:(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے صوبے بنانے کی ضرورت نہیں اگر بنانے ہیں تو ریفرنڈم کرالیں۔

پنجابی زبان، ثقافت و علاقائی مسائل پر منعقدہ کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا نسل در نسل پنجابی ،تاریخ گواہ ہے جتنے بھی طاقتور لوگ گزرے ،تعلق پنجاب سے تھااب اپنے گھروں ،روایات میں بھی پنجابی بولنے پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے،پنجابی ثقافت کمزور کرنے میں اپنا اور طاقتور اشرافیہ طبقے کا قصور ہے ،سکھوں نے پنجابی ثقافت کو زندہ رکھا ہے۔

پی پی رہنما نے کہاپنجاب کا بارڈر کھول دیا جائے توبھارت میں بھوک رہے گی نہ ہی پاکستان میں،واہگہ بارڈر پر یونیورسٹی بنانے کی اجازت دی جائے ،اخراجات خود اٹھانے کو تیار ہوں،پریڈ کی بجائے کبھی کھاد اور کبڈی کے مقابلے بھی کرائے جائیں۔