ریفرنڈم کا معاملہ مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتاہے، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹرعقیل ملک نے کہا معاملہ پارلیمنٹ میں آنے تک سب مفروضے ہیں تاہم آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ،الیکٹرانک طریقہ کار بھی اپنایاجاسکتاہے،ن لیگ عجلت نہیں،مناسب وقت پر پالیسی بیان دے گی،پارٹی اراکین نے ذاتی آرا کا اظہار ضرور کیا ۔