انتخابات میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ ہے،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے انتخابات میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاملکی حالات سب کے سامنے ہیں، معاملات درست انداز میں نہیں چل رہے ،عوام مشکلات کا شکار ہیں،عوامی رائے کو اہمیت نہیں دی جا رہی ،2018 اور 2024 کے انتخابات واضح مثالیں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاحکمرانوں کو عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں،وفاق کو بچانے کی جنگ میں مصروف ہیںاگر صوبوں پرکوئی منصوبہ یا خاکہ ہے تو پہلے عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔