بیرسٹر گوہر کافضل الرحمن کو فون،حکومتی سلوک کی مذمت،اظہار یکجہتی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکاامیر جے یوآئی فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ،حکومت کی جانب سے روا رکھے گئے سلوک کی مذمت ،یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہاحکومت کشیدگی مزید بڑھنے سے روکے،سنجیدگی ،نیک نیتی سے کوششیں کی جائیں تو حالات میں بہتری آئے گی۔