سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
شیئر کریں
اسلام آباد :( ) عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔