اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ،شہبازشریف نے 25 نومبر کو تیانگونگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی کو چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن لےجانے والے شینزو24 مشن کی کامیاب روانگی پر چینی سفیر، قیادت، عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہابرادر ملک چین کا تہہ دل سے شکر یہ،پاکستان کو تاریخی خلائی مشن کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا،مشن کے ذریعے پاکستانی چین کے خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والا پہلا غیر ملکی خلا باز بن گیا،محض خلا باز کا سفر نہیں ،24 کروڑ پاکستانیوں کا سفر ہے جو بالخصوص ملک کے نوجوانوں ، سائنسی برادری کے خوابوں، امنگوں ،بلند عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔
شہبازشریف نے مشن کو پاکستان ،چین کی آہنی دوستی کا عملی مظہر قرار دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کا باہمی تعاون اب حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا،دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تربیت کےلئے چینی متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتاہوں،تاریخی کامیابی میں سپارکو، تعلیمی اداروں، سائنس دانوں ،مسلح افواج کا کردارقابل تحسین ہے،کامیابی نوجوانوں کو چاند ،آگے کی منزلوں کا خواب دیکھنے اور حاصل کرنے کےلئے متحرک کرے گی،چینی سفیر صدر شی جن پنگ ،وزیراعظم لی چیانگ کو نیک تمناوں ،خیرسگالی کا پیغام پہنچائیں۔
وزیراعظم نے کہاصدر شی جن پنگ کی متحرک قیادت ، دوراندیش ویژن میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدان میں نمایاں ترقی سمیٹی،انسانیت کے وسیع تر مفاد میں اپنا خلائی پروگرام دوست ممالک کےلئے بھی کھولا ،پاکستان خلا کی پرامن تحقیق ،استعمال کےلئے چین کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
دریں اثناوزیراعظم نے ”محفوظ دوا“ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاجعلی و غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کےلئے محفوظ دوا ایپ اہم سنگ میل ،منصوبہ عوامی تحفظ و صحت کے نظام میں اعتماد کی بحالی کےلئے قدم ہے، ملک میں تعلیم ، صحت کی سہولیات ہر شہری کےلئے برابر ہونی چاہئیں، وفاق ،صوبوں کو ملکر عوام کو سستی ،معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی،2010-11میںپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات سے جانیں ضائع ہوئیں، دل کے مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے نمونے یورپ کی 3 لیبارٹریوں میں بھجوائے، یورپی لیبارٹریوں نے تصدیق کی مریضوں کو دی گئی ادویات دل نہیں ملیریا کی تھیں،ماضی میں جعلی ادویات کی تصدیق کے معاملے پرسنگین غفلت سامنے آئی، ماضی کے واقعات سے سبق سیکھ کر عوامی خدمت کیلئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہامحفوظ دوا ایپ بنانے پر وزیر صحت مصطفی کمال ،سی ای او ڈریپ مبارکباد کے مستحق ہیں، محفوظ دوا منصوبے میں تعاون کرنےوالی وزارتوں، اداروں ،فارما انڈسٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محفوظ دوا منصوبے کا پیغام وزارت اطلاعات کے تعاون سے گھر گھر پہنچایا جائے،ایپ کے ذریعے دوا کی اصلیت، سرکاری قیمت ،دستیابی معلوم کی جا سکے گی، ادویات کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید کے مطابق ہونی چاہئیں، پاکستان میں لاکھوں خاندانوں کیلئے ادویات کا حصول بڑا چیلنج ہے،ملک میں تعلیم ،صحت کی سہولیات ہر شہری کیلئے برابر ہونی چاہئیں، قائداعظم کے ویژن کے مطابق تعلیم ،صحت سب کیلئے یکساں ہونی چاہیے، وفاق اور صوبوں کو مل کر عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔
علاوہ ازیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاحکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات کر رہی ہے،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفکیشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے،قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ کیلئے پاکستانی ماسٹر ٹرینرز کو سری لنکا ،تھائی لینڈ تربیت کیلئے بھیجا جائے،حکومت نجی شعبے کو قیمتی پتھروں کی کان کنی اور پراسیسنگ کے معاملے پرسازگار ماحول فراہم کرے گی،کان کنی کے فرسودہ طریقہ کار سے بیش قیمتی دولت کا ضیاع ہو رہا،مکمل ویلیو چین کے قیام کی طرف مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔
مزید برآں وزیراعظم نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہانیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ بیماریوں کی نگرانی، عوامی صحت، طبی تحقیق، ویکسینز اور حیاتیاتی مصنوعات کے شعبے میں مرکزامتیاز کی حیثیت رکھتا ہے، قومی اہمیت کے ادارے کو خدمات کی انجام دہی کےلئے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں،این آئی ایچ کے طویل المدتی قانونی، انتظامی و دیگر مسائل کے فوری حل کےلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل ،ملک بھر میں بیماریوں کی مو¿ثر نگرانی، بروقت معلومات کے تبادلے اور مربوط اقدامات کےلئے صوبائی حکومتوں کےساتھ قریبی رابطہ کاری یقینی بنائی جائے،شہبازشریف نے کہاہر شہری کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ، حکومت صحت کے شعبے کی بہتری ،جدید طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔



















