اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن عید الاتحاد پر پروقار تقریب ،سفارتی، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
تقریب سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزعابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا 2 دسمبر 1971 کو شیخ زاید بن سلطان النہیان و دیگر بانی رہنماوں نے متحدہ عرب امارات کی بنیاد رکھی، اتحاد، یکجہتی ،ترقی کے اصول ملک کے قیام کی بنیادی اساس قرار پائے، بانیان امارات کا ویژن قومی ترقی و خوشحالی کے سفر میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے، متحدہ عرب امارات کا صد سالہ ویژن 2071 مستقبل کی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ ہے۔



















