چکوال،لاہور:(اپنے رپورٹر سے،مشرق نیوز)پنجاب کی فضاﺅں سے دنیا کے افق تک،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چکوال میں پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026کا افتتاح کردیا، پنجاب میں پہلی پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 29نومبر تک جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکادرابی ڈیم ریزورٹ آمد پر منفرد وشاندار استقبال کیاگیا ،فنکاروں نے روایتی جنگل ڈانس کا مظاہرہ کیا،ٹورازم فورس کے دستے نے سلامی دی،پیراگلائیڈنگ پائلٹس نے تقریب کے شرکا پر پھول برسائے،تقریب میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ کے تربیت یافتہ شیف کے وفود نے بھی شرکت کی،آغاز میں آتش بازی سے فضا میں رنگ بکھر گئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تقریب کے دوران شرکا بالخصوص بچوں کے پاس جا کر شکریہ ادا کیا، انٹرنیشنل پیرا گلائیڈنگ پائلٹ کے صدر نے وزیراعلیٰ مریم نوازکو پیرا گلائیڈنگ کے ایونٹ کے انعقاد پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا،صدر پیرا گلائیڈرز نے کہا مریم نوازپہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے پیرا گلائیڈرز کے سر پر ہاتھ رکھا،مریم نوازنے فضا میں اڑتے پیرا گلائیڈرز کی خود ویڈیو بنائی۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یونیورسٹی آف چکوال میں لیپ ٹاپ ،ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم کی تقریب میں شرکت کی، خیبرپختونخوا سے آئے500طلبہ بھی خصوصی طور پر تقر یب میں موجود تھے،مریم نواز نے طلبہ کے بھرپور خیر مقدم کا گرمجوشی سے جواب دیا، تقریب میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، یونیورسٹی میں سب سے زیادہ سی جی پی اے حاصل کرنے والی کالج کے مالی کی صاحبزادی کی سٹیج آمد پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا، وزیراعلیٰ نے سیٹ سے اٹھ کر مدیحہ الطاف کو گلے لگایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاچکوال کی دھرتی قابل ہونہار بچوں، غیرت مند،شہدا کی سرزمین ،پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی کا تعلق بھی اسی دھرتی سے ہے،مجھے پوری امید ہے اسی پنڈال میں سے ہر ایک بچہ پاکستان کا نام روشن ضرور کرے گا، بچوںتعلیم مکمل کرنے کے بعد ہر شعبے میں کام کرکے پاکستان کا نام روشن کرنا،چکوال کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی، لگتا ہے جیسے لاہور ہے،خیبر پختونخوا سے آئے 500بچوں سے مل کر بہت اچھا لگا، لیپ ٹاپ ،سکالر شپ کسی حکومتی احسان کے طور پر نہیں بلکہ بچوں کی محنت کا ثمر ہے۔
مریم نواز نے کہاحکومت سدا نہیں رہتی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،پنجاب میں اب میرٹ کی حکمرانی ہے،آپ کے خواب پورے کرتے جاﺅں گی، سکالر شپ ،لیپ ٹاپ حاصل کرنےوالے بچوں کی قابلیت ،ذہانت میں کوئی کمی نہیں،بچوں کو تعلیم کیلئے وسائل نہ ملنا کسی بھی حکومت کیلئے باعث شرم ہے،چاہتی ہوں پنجاب کا ہر بیٹا ،بیٹی تعلیم حاصل کرے، پنجاب میں بچوں کی تعلیمی ذمہ داری والدین نہیں ،ریاست کی ذمہ داری ہے،بچو ںجتنے خواب دیکھنے ہیں دیکھو، ریاست آپ کے ہر خواب کو پورا کرے گی، پنجاب میں کالجز،یونیورسٹیز میں نئے ایڈیشن، اے آئی لیب ،کلاس رومز بن رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہادل چاہتا ہے بچوں پر تمام وسائل لوٹا دوں لیکن 12کروڑ صوبے کو بھی چلانا ہے،ہیلتھ، ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ،گرین بسوں ،پنجاب کے تمام سیکٹر میں برابر شیئر دے رہے ہیں،چکوال میں سکول آف ایمننس اور سکول آف ایکسی لینس دیکھا جس میں امیر ، غریب کی تفریق کو ختم کر دیا،پنجاب میں تمام بیٹیاں ، خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں جس سے مجھے بہت سکون ملتا ہے، بیٹی تعلیم یا کام کیلئے گھر سے باہر نکلے تو اپنے آپ کو محفوظ سمجھے ایسا پنجاب چھوڑ کر جانا چاہتی ہوں، ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے خواتین کیلئے بغیر کال ٹریس سسٹم کانفاذ کر دیا ،پنجاب میں خواتین کیلئے پنک بٹن جگہ جگہ لگادیئے ، چاہتی ہوں سب بیٹیوں کوگھر سے باہر محفوظ ماحول میسر ہو۔
مریم نواز نے کہا پنجاب میں کسی وزیر نہیں ،میرٹ اور عوام کی حکمرانی ہے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر بہت قابل و محنتی وزیر ہیں، حکومت سدا کسی کی نہیں رہتی، چاہتی ہوں ایسے اقدامات کروں جس سے بچے مجھے ہمیشہ یاد رکھیں، جنوبی پنجاب میں اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت لاکھوں خاندان اپنے گھر کے مالک بن گئے ،ملتان سٹیڈیم میں لوگوں نے اپنے گھروں کی پرنٹڈ تصاویریں اٹھارکھی تھیں،اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت اڑھائی لاکھ گھر بن چکے،مزید گھروں کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نواز شریف ہمیشہ بے گھر افراد کی سہولت کیلئے مجھے نصیحت کرتے رہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہااب گرین بسوں پر خواتین، بزرگ افراد ،طلبہ کیلئے سفر بالکل فری ہے،دسمبر میں طالبات کیلئے سکوٹیز دینا شروع کر دیں گے،بچو ںوعدہ کرو اپنے ملک کو کبھی برا بھلا مت کہنا،ہربات، ہر سوچ، ہرقدم ملکی بہتری ،ترقی کو اپنی سوچ میں شامل رکھنا، پنجاب کی دلکش خوبصورتی دنیا بھر کے سیاحوں کو سحر زدہ کرنے کیلئے تیار ہے،پنجاب کے غیر معمولی جذبے کو دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں، پنجاب کو ایڈونچرٹورازم کامرکز بنائیں گے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از



















