مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قائم مقام ریکٹر و صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا ہے جامعہ مملکت سعودی عرب کےساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

 پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دانشمندانہ قیادت کا عکاس اورعالم اسلام کےلئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے،معاہدے کا اصول کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ تمام رکن ممالک پر تصور ہوگا،اسلام آباد اجلاس پاکستان پر کیے گئے اعتماد اور علاقائی امن میں تعمیری کردار کا آئینہ دار ہے۔

اپنے بیان میں پروفیسر الاحمد نے کہا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پاک سعودی دوستی کی علامت ہے،مملکت کی معاونت ، علمی تعاون نے کئی دہائیوں سے جامعہ کے تعلیمی مشن کو مالا مال کیا ،سعودی اداروں کےساتھ تعلیمی تعاون کو وسعت دیں گے،تعاون میں طلبہ ،اساتذہ کے تبادلے، وظائف، مشترکہ تحقیق، کانفرنسیں، عربی زبان کے پروگرام ، جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک شامل ہوں گے،اقدامات نوجوانوں کو علم، مہارت ،اعلیٰ اخلاقی اقدار سے آراستہ کریں گے اور سعودی ویژن 2030،پاکستان کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں،طلبہ اخوت کے سفیر بنیں اور تعلیمی امتیاز، اعتدال ،باہمی احترام کے ذریعے اقوام کے درمیان رشتوں کو مضبوط کریں۔