اسلام آباد (مشرق نیوز) ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے متعدی بیماریوں کے پھیلاو سے متعلق دو الگ الگ ایڈوائزریز جاری کردیں۔
حکام کے مطابق اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں خناق کے متعدد مریض زیر علاج ہیں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی کھانسی کے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں خسرے کے باعث سینکڑوں بچوں کی اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس پر طبی ماہرین نے بچوں میں ویکسی نیشن کی ناکافی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی ویکسی نیشن کی شرح بڑھانے کیلئے وفاقی اور صوبائی ادارے موثر کردار ادا نہیں کر سکے جبکہ سوشل میڈیا پر ویکسین کے خلاف منفی اور گمراہ کن مہمات کی روک تھام میں بھی متعلقہ ادارے ناکام رہے۔
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ

















