اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے 2قرضوں کی منظوری دےدی۔
اے ڈی بی کے مطابق قرضوں سے خیبرپختونخوا ،پنجاب میں آبپاشی، پانی کے انتظام اور زرعی نظام کو بہتر بنایا جائے گا ،7 لاکھ 28 ہزار افراد مستفید ہوں گے ،غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی،خیبرپختونخوا کےلئے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا رعایتی قرض منظور کیا گیا ،رقم سے نوشہرہ، صوابی ،اپر چترال میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا،منصوبے کے تحت چھوٹے کسانوں کی آمدنی میں اضافے ،جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیاپنجاب کےلئے 26 کروڑ ڈالر کے انٹیگریٹڈ ہل ٹورنٹ مینجمنٹ منصوبے کی منظوری دی گئی ،پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات کم اور سیلابی پانی کو محفوظ بنانے کےلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہادونوں منصوبے غذائی تحفظ بہتر بنانے ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں گے،زرعی پیداوار میں اضافے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور پانی کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔



















