لاہور (نعیم جاوید) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 17 سال پرانے مربوط ٹیکس نظام میں بڑی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس (بشمول فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی) کے شعبوں کو الگ الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ابتدائی مرحلے میں 54 افسران کے تقرر و تبادلے کرتے ہوئے نیا سیلز ٹیکس ونگ قائم کر دیا ہے، جبکہ یکم دسمبر 2026 سے الگ سیلز ٹیکس یونٹس اور جنوری 2027 سے علیحدہ کمشنرز باقاعدہ کام شروع کر دیں گے۔ حکومت کا مقصد سیلز ٹیکس کی وصولی میں بہتری، ٹیکس چوری کی روک تھام اور قومی خزانے کو پہنچنے والے بھاری ریونیو نقصان کا سدباب کرنا ہے ذرائع کے مطابق 2009 میں عالمی بینک کی اصلاحات کے تحت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو یکجا کرکے ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) قائم کی گئی تھی، تاہم گزشتہ کئی برسوں کے تجربات اور حالیہ جائزوں میں اس نظام کی متعدد انتظامی خامیاں سامنے آئی ہیں۔ ایف بی آر کی اندرونی رپورٹس کے مطابق مربوط نظام میں افسران مجموعی ریونیو اہداف پورے کرنے کیلئے زیادہ تر انکم ٹیکس، بالخصوص ودہولڈنگ ٹیکسوں پر توجہ دیتے رہے، جس کے باعث مقامی سطح پر سیلز ٹیکس کی نگرانی، آڈٹ اور فیلڈ انفورسمنٹ متاثر ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر افسران کیلئے کراچی میں منعقدہ اہلیت کے امتحان میں بھی انکم ٹیکس کے عملی امور کے مقابلے میں سیلز ٹیکس قوانین اور آڈٹ سے متعلق پیشہ ورانہ مہارت میں کمزوری سامنے آئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران درآمدی اشیاءپر سیلز ٹیکس وصولی میں 17 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ملکی سطح پر سیلز ٹیکس کی وصولی میں 1.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس نے موجودہ نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیںسرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں سیلز ٹیکس کا سالانہ ریونیو خلا 3.4 ٹریلین روپے جبکہ انکم ٹیکس کا خلا تقریباً 2 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا ہے۔ ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد تقریباً 60 لاکھ ہے، جبکہ سیلز ٹیکس کیلئے رجسٹرڈ افراد کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ان میں سے صرف ایک لاکھ 90 ہزار افراد گوشوارے جمع کراتے ہیں، جن میں بھی بڑی تعداد صفر کاروباری لین دین ظاہر کرتی ہے۔ انڈر انوائسنگ، جعلی انوائسز، غیر قانونی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ اور اسمگلنگ کو سیلز ٹیکس وصولی میں کمی کی اہم وجوہات قرار دیا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کو پرائم منسٹر آفس میں منعقدہ ہفتہ وار جائزہ اجلاس کے دوران نئے نظام کے خدوخال اور متوقع فوائد پر بریفنگ دی گئی۔ ابتدائی مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کے بڑے ٹیکس دہندگان کے یونٹس میں الگ سیلز ٹیکس زونز قائم کئے جائیں گے۔ ان نئے زونز کی نگرانی کیلئے ڈاکٹر محمد سرمد قریشی کو ممبر سیلز ٹیکس و فیڈ (ٹیکنیکل) تعینات کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ افسران کی ذمہ داریاں بھی نئے انتظامی ڈھانچے کے مطابق تقسیم کی جا رہی ہیںنئے نظام کے تحت سامان کی ترسیل اور سپلائی چین کی نگرانی کیلئے الیکٹرانک کنسائنمنٹ نوٹ اور جدید کارگو ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ خرید و فروخت کی انوائسز کی مو¿ثر جانچ اور مشکوک لین دین کی نشاندہی کیلئے سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ جعلی انوائسز اور غیر قانونی ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ایف بی آر حکام کو توقع ہے کہ نئے انتظامی ڈھانچے کے ذریعے سیلز ٹیکس کے وسیع ریونیو خلا کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ حکام کے مطابق آئل ویئر ہاو¿سز کے آڈٹ کے دوران 24.4 ارب روپے کی ریکوری جیسے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ خصوصی نگرانی اور مو¿ثر آڈٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر ٹیکس وصولی ممکن ہے۔ اندازوں کے مطابق اگر 3.4 ٹریلین روپے کے سیلز ٹیکس خلا میں 15 سے 20 فیصد تک کمی لائی جا سکے تو سالانہ 500 سے 700 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کی گنجائش موجود ہے، تاہم ایف بی آر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حتمی ریونیو ہدف جاری نہیں کیا گیادوسری جانب ٹیکس نظام میں اس بڑی تبدیلی پر کاروباری حلقوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2027 سے کاروباری اداروں کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز کے معاملات کیلئے الگ الگ کمشنرز اور دفاتر سے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے کاروباری طبقے کیلئے پہلے سے موجود سہولتوں اور ون ونڈو آپریشن کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی اور ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر میاں محمد سعید کے مطابق مختلف ٹیکس شعبوں کے الگ انتظامی ڈھانچے سے کاروباری اداروں کے تعمیلی اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایک ہی کاروباری ادارے کو مختلف ٹیکس معاملات کیلئے الگ الگ دفاتر، آڈٹس اور کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے نہ صرف وقت اور سرمایہ خرچ ہوگا بلکہ کاروبار کرنے میں آسانی کے حکومتی اقدامات بھی متاثر ہو سکتے ہیںمعاشی ماہرین اور ٹیکس وکلاءنے بھی مجوزہ تبدیلی کے بعض پہلوو¿ں پر سوالات اٹھائے ہیں۔ معاشی تھنک ٹینک پرائم (PRIME) سمیت بعض ماہرین کے مطابق انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے شعبوں کو الگ کرنے سے دونوں گوشواروں میں ظاہر کی جانے والی آمدن، فروخت اور خریداری کے اعدادوشمار کا باہمی موازنہ کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق موجودہ نظام میں دونوں شعبوں کے اعدادوشمار کو یکجا دیکھنے سے ٹیکس چوری اور غیر ظاہر شدہ کاروباری سرگرمیوں کی نشاندہی میں مدد ملتی ہے، جبکہ الگ انتظامی نظام میں مو¿ثر معلوماتی رابطہ برقرار نہ رکھا گیا تو ٹیکس چوری کے نئے راستے کھل سکتے ہیں ایف بی آر حکام کا مو¿قف ہے کہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی نوعیت اور وصولی کا طریقہ کار مختلف ہے، اس لیے دونوں شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے افسران کی تعیناتی وقت کی ضرورت ہے۔ انکم ٹیکس کا تعلق سالانہ آمدن سے جبکہ سیلز ٹیکس روزمرہ کاروباری لین دین اور سپلائی چین سے منسلک ہے۔ نئے انتظامی ڈھانچے کے باوجود دونوں شعبے ان لینڈ ریونیو سروس کے ماتحت رہیں گے تاکہ ادارہ جاتی رابطہ اور معلومات کا تبادلہ برقرار رکھا جا سکے۔
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ


















