حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی ۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے میں مقدار کا ذکر نہیں کیا گیا، ای سی سی نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سمری پر چینی برآمدکرنے کی منظوری دی، اعلامیے کے مطابق چینی برآمدکرنے کا مقصد کسانوں کو پیداوار کی مناسب قیمت دلانا ہے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ،ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی ،قیمتوں میں استحکام کا جائزہ ،مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اسحاق ڈار نے ہدایت کی تمام متعلقہ ادارے قیمتوں میں استحکام ، ناجائز منافع خوری کی روک تھام کےلئے اقدامات یقینی بنائیں،وفاقی ،صوبائی حکام کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے۔

















