دسمبر ،جنوری میں ایل این جی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوششیں تیز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دسمبر ،جنوری میں ایل این جی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوششیں تیز،موسم سرما میں گیس کی طلب پوری کرنے کےلئے حکومت نے متبادل انتظامات شروع کردئیے۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق قطر سے سپلائی مکمل بحال نہ ہونے کی صورت میں دوست ممالک ،سپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرلیا،2ماہ میں 10 کارگوز درکار ہیں،پاکستان نے 4 حاصل کر لیے،حکام کے مطابق مہنگے سپاٹ کارگوز کی بجائے طویل مدتی معاہدوں کے تحت نسبتاً سستی ایل این جی کا حصول پہلی ترجیح ہے۔

دوسری جانب پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے عالمی ایل این جی سپلائرز کو بولیاں جمع کرانے کےلئے 30نومبر تک مہلت دےدی تاکہ قطر سے سپلائی میں کمی کی صورت میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کےلئے متبادل انتظامات کیے جاسکیں۔