نئی دہلی(مشرق نیوز)بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہے محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سے 35 سال کی عمر میں ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہامیرا ماننا ہے ہندی سنیما نوعمری کی رومانوی کہانیوں پر زیادہ انحصار کرتا ہے لیکن میرے نزدیک نوعمری کی لو سٹوریز دراصل لو سٹوری سے زیادہ ہارمونز سٹوریز (جسمانی کشش او ر ہارمونز کے اثرات) ہیں، حقیقی محبت کی کہانیاں نوعمری کے سالوں کی بجائے زندگی کے پختہ دور میں شروع ہوتی ہیں۔



















