اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے ایس ایم ایز کےلئے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاایس ایم ایز کو سہولت دینے کےلئے بینک صرف قرض نہیں ،لیٹرز آف کریڈٹ کے اجرا ، گارنٹیز کی فراہمی میں بھی معاونت کریں، مقررہ اہداف حاصل کرنےوالے بینکوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاچھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، سہولیات کی فراہمی سے معاشی سرگرمیوں، روزگار ، کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا۔
شہبازشریف نے کہاایس ایم ایز کی مالی وسائل تک رسائی، کاروباری دستاویزات کی تیاری، برآمدی شعبے میں مواقع سے استفادہ کےلئے مو¿ثر رہنمائی ،معاونت فراہم کی جائے ایسے SMEs جسکا پاکستان سنگل ونڈو میں برآمدی ڈیٹا موجود ہے یا جو ایکسیم انشورنس ،ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے سپلائی چین کا حصہ ہیںکوقرضوں کی فراہمی کیلئے اسی کو ضمانت کے طور پر غور کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہاایس ایم ایز کے کیش فلو کو بھی قرضوں کی فراہمی کےلئے ضمانت کے متبادل پیمانے کے طور پر دیکھا جائے،سرکاری اداروں کے پاس موجود متعلقہ ڈیٹا تک بینکوں کی رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی کا عمل تیز کیا جا سکے۔
اجلاس کو بتایا گیا بینک ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی میں تیزی لانے کےلئے اپنی ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،بینکوں نے جون 2028 تک ایس ایم ایز کو 2 ہزار ارب کے قرضوں کی فراہمی اور قرض لینے والے SMEs کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار تک بڑھانے کا ہدف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا،ہدف میں 886 ارب کے نئے قرضوں کی فراہمی ،4 لاکھ 49 ہزار نئے قرض دہندگان کو مالی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔
ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) ملک میں برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ ،برآمدات میں اضافے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے،پی سی ایس آئی آر کی تمام لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکریڈیٹیشن حاصل کریں تاکہ پاکستانی برآمدی مصنوعات کی عالمی معیارات کے مطابق سرٹیفکیشن ،بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ توثیق کا عمل آسان بنایا جا سکے۔
شہبازشریف نے کہاچھوٹے ،درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی ، برآمدات بڑھانے کے ایکو سسٹم میں پی سی ایس آئی آر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ملکی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانے کیلئے ادارہ اپنا تحقیقی کردار مو¿ثر انداز میں ادا کرے،نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کیلئے نیوٹیک کےساتھ تعاون مزید بڑھایاجائے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزرا سردار اویس لغاری،حنیف عباسی نے ملاقات کی،اہم مور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،وزیراعظم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے اور موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔



















