قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی

اسلام آباد:( )جسٹس(ر) محسن اختر کیانی نے کہا ہے قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ محسن اختر کیانی نے کہا معاشرے کو قانون کی درست سمجھ نہیں دے پائے، قانون سازی عدلیہ کا نہیں پارلیمان کا کام ہے، قانون کی عمل داری کرنے والوں نے جانب دارانہ نقطۂ نظر اپنالیا ۔ 

جسٹس(ر) محسن اختر کیانی نے کہا 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کے بعد اعلیٰ عدالتوں میں تنازع پیدا ہوا، اعلیٰ عدالتوں کے درمیان تنازع پارلیمان حل کرسکتی ہے۔

 محسن اختر کیانی نے کہا شہری اظہارِ رائے کرے تو لاپتا نہیں کیا جاسکتا؟ صحافی انٹرویو کرے تو کیا اسے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے؟ میڈیا کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پیکا قانون صحافی، پارلیمنٹیرینز اور وکلا بھگت رہے ہیں۔