ٹوبہ ٹیک سنگھ: (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کار ،ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم،ایک خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے،4 کمسن بچے، خاتون اور 3 مرد شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ چک نمبر 268 گ ب موٹے والا کے قریب پیش آیا، تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی،جاں بحق ہونے والوں میں 6 سے 9 سال کی عمر کے 4 بچے، 30 سالہ خاتون اور 30 سے 40 سال کی عمر کے 3 مرد شامل ہیں،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں،لاشوں ،زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔



















