اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ہوگیا ،چند مطالبات پر تاحال قائم ہیں ،29 نومبر کو مینار پاکستان میں اگلا لائحہ عمل دیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، کمیٹی نے بہترین کام کیا، حکومتی ریلیف پیکیج میں2کروڑ لوگ شامل ،لوگوں کو اچھے طریقے سے ریلیف مل رہا ہے،1000 سی سی تک کی گاڑیوں کےلئے ریلیف بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ،ساڑھے 12ایکڑ کے کاشت کار کوٹریکٹرز کا بھی ریلیف ملے گا،لیوی کم کرنے پر تفصیلی بات ہوئی، لیوی پر ونڈ فال کا اثر 80سے 63روپے تک آگیا ،اگلا بجٹ لیوی پر انحصار کرکے نہیں بنایا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاحکومت نے تسلیم کرلیا 1600 سی سی سے زائد گاڑیاں حکومت استعمال نہیں کرے گی،معاہدے پر اتفاق تو کیا مگر بہت سی چیزوں کے مطالبے پر بھی قائم ہیں، عملدرآمد کمیٹی معاہدے پر نظر رکھے گی، گھر نہیں بیٹھیں گے ایک کے بعد دوسرے ریلیف کےلئے سڑکوں پر ہوں گے،حکومت اپنے خرچے کم کرے گی،4 مطالبات تسلیم کرنے کا مطلب سب کچھ ماننانہیں،لاہور میں 29 نومبر کو تاریخی جلسہ ہوگا، چاہتے ہیں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا خاتمہ ہو،قبل ازیں حکومت ،جماعت اسلامی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی، پٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



















