واشنگٹن :(بیورورپورٹ) امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاوڈ کمپیوٹنگ نظام ”کلاوڈ ون“ پر ہیکرز کاکامیاب سائبر حملہ ،حساس فوجی، عملے اور لاجسٹکس ڈیٹا کو خطرات لاحق ہوگئے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہیکرز نے سافٹ ویئر کی خامی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سسٹم کے کنٹرول تک رسائی حاصل کی، سائبر حملے کا انکشاف سسٹم اپ گریڈ کے دوران ہوا، پلیٹ فارم کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کلاوڈ ون امریکی فضائیہ کے اہلکاروں کی تنخواہوں، لاجسٹکس ،فوجی سازوسامان کی دیکھ بھال کا ڈیٹا محفوظ رکھتا ،امریکی فضائی دفاع کے ریڈار ڈیٹا اور میزائلوں کی نقل و حرکت کی معلومات بھی نظام کا حصہ ہیں،سائبر حملے کے بعد کلاوڈ ون پر متعدد ایپلی کیشنز منتقل کرنے کا عمل روک کربعض صارفین کے ایڈمنسٹریٹر اختیارات واپس لے لیے گئے۔



















