آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی

نیویارک(بیورورپورٹ)آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر روزانہ نامعلوم جانب سے پروجیکٹائل حملوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت ایک ڈالر 47 سینٹ یعنی 1.6 فیصد کمی کے بعد 89.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی،اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ایک ڈالر 52 سینٹ یعنی 1.9 فیصد سستا ہوکر 80.53 ڈالر فی بیرل پر آگیا،خام تیل کی قیمتوں میں تازہ کمی کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی ممکنہ اضافی رسد ہے کیونکہ ایک جانب آبنائے ہرمز اور متبادل راستوں سے تیل کی ترسیل جاری ہے جبکہ متعدد آئل تنصیبات بھی فعال ہوچکی ہیں،عالمی منڈی کی نظریں اب 29 نومبر کو ہونے والے اوپیک پلس کے اجلاس پر مرکوز ہیں جس میں 2027 کے لیے تیل کی پیداواری پالیسی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔