سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے بابا گرو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کےلئے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،پاکستان بالخصوص پنجاب امن، محبت، مذہبی رواداری ،بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ،سکھ برادری کےلئے پاکستان میں مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کےلئے بہترین سہولیات فراہم کرنا ذمہ داری ہے۔

مریم نوازنے کہابابا گرو نانک امن، محبت، بھائی چارے کے علمبردار ،پاکستان آنے والے سکھ یاتری مہمان ،مہمان نوازی ،سہولت کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ،پرتپاک استقبال پاکستان کی مذہبی رواداری ،روایتی مہمان نوازی کا مظہر ہے

وزیراعلیٰ نے کہاپنجاب حکومت تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کےلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کےلئے پرعزم ،مذہبی سیاحت کا فروغ پاکستان کا مثبت ، پرامن تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔