تقسیم کے حق میں نہیں، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے،بلاول
رحیم یار خان:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پنجاب کو 4حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ، صرف جنوبی پنجاب صوبے کی حد تک بات ہوسکتی ہے۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاپاکستان معاشی آفت سے گزر رہا،مہنگائی، غربت سے پریشان عوام2وقت کی روٹی کھائیں یا ادویات خریدیں، کسان کو فصل کی قیمت نہیں ملتی، پیپلز پارٹی غریب دوست پارٹی، حکمرانوں کو اصل معاشی آفت کی طرف متوجہ کر رہے ہیں،سیاسی انتقام نہیں،عوام کے مسائل حل کرنے کا وقت ہے، سب کو سمجھا رہے ہیں وقت سیاسی انتقام کا نہیں، پہلے کی طرح اب بھی عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہاسازشی عناصر کو خبردار کرتے ہیں جنوبی پنجاب صوبے کی جدوجہد کو متنازع نہ بنائیں، اپنا صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنائیں گے، بھرپور ساتھ دینے پر مخدوم سید احمد محمود ، بیٹوں کا شکر گزار ہوں،جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ پنجاب اسمبلی اور عوام یہی چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام ،اسمبلی کوئی فیصلہ کریں تو ساتھ ہیں،اداروں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں عوام کے اصل مسائل کی طرف توجہ دیں۔



















