سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (مشرق نیوز) سعودی عرب اور پاکستان کا مکہ دفاعی اتحاد کے تحت مشترکہ کوششیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اتحادی رکن ممالک نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے دفاعی اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے رکن ممالک کے درمیان قریبی سیاسی اوردفاعی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انکاکہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیاسی اور دفاعی تعاون کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔
سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کاعزم کیا گیا،رکن ممالک نے سیاسی و دفاعی تعاون مزید مو¿ثر بنانے پر زور دیا،رکن ممالک نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشترکہ موقف اپنانے کا عزم کیا،خطے میں سکیورٹی اور استحکام کیلئے باہمی تعاون اور رابطہ کاری مضبوط بنانے پراتفاق ہوا۔
اجلاس میں شریک ممالک نے خطے کی تازہ صورتحال پر مشترکہ موقف اپنانے اور علاقائی امن و استحکام کیلئے اجتماعی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس کے موقع پرسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ،دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور مکہ دفاعی اتحاد کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔