مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ

کراچی: (بیورورپورٹ)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ ، وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آو¿ٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

 رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں دوبارہ کشیدگی سے ملکی معیشت متاثر ،موسمیاتی تبدیلیاں زرعی شعبے کےلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں، عالمی مالیاتی حالات سخت ہونے کے نتیجے میں مالی وسائل کا حصول بھی مشکل ہوسکتا،مہنگائی کی شرح 9 سے 10 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی نیچے آئے گی، ترسیلات زر ،برآمدات میں بہتری سے بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال مستحکم ہونے کی توقع ،صنعتی ،زرعی شعبوں میں بھی بہتری کے امکانات ہیں۔