لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے پنجابی ماں بولی پہچان ،فروغ کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
پنجابی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا پنجاب کی تاریخ، تہذیب ،دانش کو دنیا کے سامنے پیش کرنا کانفرنس کا مقصد ، پنجابی ثقافت محبت، امن ،بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے، سکھ برادری کے اہم ، مقدس مذہبی مقامات پاکستان میں موجود ہیں،پنجابی زبان کی ترقی ، ترویج کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، بھگت سنگھ پنجاب کی دھرتی کا بڑا ہیرو ،کانفرنس کو پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، ہر معاملے میں منتظمین کےساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاپنجابی زبان کے فروغ کےلئے وزارت اطلاعات و نشریات اور پاکستان ٹیلی ویژن بھرپور تعاون کریں گے، پنجابی زبان میں پروگرام تیار کرنے اور نشر کرنے کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے،اپنے لوگوں کےساتھ اپنائیت اور مہمان نوازی کا احساس بھی بڑی خوشی کا باعث ہے، سرکاری سطح پر سانجھ کے نام سے پنجابی نیوز چینل لانچ کیاجائےگا۔



















