اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا ہے بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی نمائندہ جماعت ،جنوبی پنجاب میں والہانہ استقبال ،بلاول بھٹو پر گل پاشی عوامی محبتوں کا تسلسل ہے۔
اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہانئے صوبوں پر چیئرمین بلاول بھٹو کا موقف دوٹوک ،واضح ہے،نئے صوبوں کا فیصلہ انتظامی حکم نہیں، آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار سے ہوگا،نئے صوبوں سمیت تمام فیصلے آئین کے تحت ہونے چاہئیں،پیپلز پارٹی چاہتی ہے وزیراعظم شہباز شریف آئینی مدت پوری کریں،بلوچستان ،خیبر پختونخوا کی صورتحال معمول کے مطابق نہیں،ملک کو سیاسی محاذ آرائی نہیں، سیاسی مفاہمت ،استحکام کی ضرورت ہے۔



















