کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم

کراچی: (بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے کمشنر کی جانب سے شارع فیصل پر ریلی کی اجازت نہ ملنے کے بعد 29 نومبر کو ہونےوالی ریلی منسوخ کردی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا سکیورٹی خدشات تھے تو حکومت کسی بھی فریق کو ریلی نکالنے کی اجازت نہ دیتی،قوم پرستوں کو ریلی کی اجازت دینا سندھو دیش کی راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بنانے اور اپنی پراکسیز کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے، کمشنر کراچی نے ایم کیو ایم پاکستان کو جمہوری حق سے محروم کیا،سندھ حکومت کا فیصلہ انتہائی امتیازی ،غیر منصفانہ ہے، خدشات تھے تو 29 نومبر کو تمام جماعتوں کی ریلیوں پر پابندی لگائی جاتی،صوبائی حکومت نے اپنا اصل ذہن ظاہر کردیا ، معاملہ صرف انتظامی یونٹس کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کا نہیں بلکہ انتظامی یونٹس کے قیام سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کسی ایک انسان کی جان و مال کو خطرہ ہو تو 10 مرتبہ بھی ریلی کی تاریخ تبدیل کریں گے، انتظامی یونٹس کی تحریک شہر، صوبے اور ملک کے عوام کی ہے، ریلی منسوخ کرکے قومی ،سیاسی پختگی کا ثبوت دیا ،شہریوں کا خون بہہ رہا ،کسی کو پرواہ نہیں، سب کچھ جمہوری دہشتگردی ہے۔