زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت

لاہور:(سپیشل رپورٹر)لاہور میں بڑی بیٹھک، زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری گلبرگ میں وزیر داخلہ کی رہائش گاہ گئے،محسن نقوی ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے اہم ملاقات میںنئے صوبوں کے معاملے پر بات چیت کی گئی،ذرائع کے مطابق تینوں رہنماﺅں کی ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی ،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ،ریفرنڈم کامعاملہ بھی زیر بحث آیا۔