مقدمات میں تاخیر کی ذمہ دار صرف عدلیہ نہیں،سپریم کورٹ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاہے آخری موقع دینے کے باوجود شہادت پیش نہ کرنے پر ٹرائل کورٹ مقدمہ نمٹا سکتی ہے۔
جسٹس علی مظہر ،شاہد بلال حسن پرمشتمل 2رکنی بنچ نے فیصلے میں کہامقدمات میں تاخیر کی ذمہ داری صرف عدلیہ پر عائد نہیں کی جاسکتی، فریقین ،وکلا بھی ذمہ دار ہیں،بار بار التوا کی درخواستیں ،شہادت پیش نہ کرنا عدالتی کارروائی میں تاخیر کی بڑی وجوہات ہیں،وکلا کی ذمہ داری ہے مقررہ وقت میں اپنے موکل کے گواہ ،شہادت عدالت میں پیش کریں،پیشہ ورانہ غفلت سے موکل کو نقصان پہنچنے پر وکیل کے خلاف تادیبی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔
سپریم کورٹ نے واضح کیامقدمات کے فیصلوں کےلئے غیر معینہ مدت تک گواہوں ،شہادت کا انتظار نہیں کیا جاسکتا، غفلت ،غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے والے فریق کو مزید مہلت کا حق نہیں،محض دعوے ،تحریری بیانات شہادت کا متبادل نہیں،مو¿قف کو قابل قبول شہادت سے ثابت کرنا ضروری ہے۔



















